جنات کے مبینہ اغوا کی گئی فوزیہ بی بی کی تلاش پر 5 لاکھ روپے انعام

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں چھ سال قبل فوزیہ بی بی نامی ایک خاتون لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے بارے میں والدہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنات نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ اب اس خاتون کو تلاش کر کے لانے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی تلاش میں کئی کوششیں کی گئیں، جن میں کچے علاقے کی چھان بین، تقریباً 180 پوسٹرز چسپاں کرنا، مختلف سرداروں اور جیل کے سربراہوں سے رابطہ شامل ہے، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی مگر اس سے بھی کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ دورانِ تفتیش، پولیس نے 15 افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے اور 673 نمبرز کا ڈیٹا حاصل کیا، جس میں سوات چھانگلہ کا ایک نمبر مشکوک پایا گیا، لیکن وہاں بھی کامیابی نہ ملی۔

اوکاڑہ سے موصول ہونے والا گمنام خط بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا، اور کیس میں دوبارہ 73 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔

فوزیہ بی بی کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی لاپتہ ہونے کے وقت کوئی موبائل فون، جس کے باعث اس کا سراغ لگانا پولیس کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ فوزیہ کی والدہ نے بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ سسرالیوں نے جنات کے ذریعے ان کی بیٹی کو اغوا کروایا۔

Related Posts