پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 12 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ آج 2 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد سونے کے تاجر نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز 11 نومبر 2025 کو عالمی و مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافہ کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 134 ڈالرکا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے جبکہ دس گرام سونا 3 لاکھ 73ہزار 595 روپے خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے بڑھ کر5ہزار 353 روپے ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








