سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک سری لنکا میچ، فوٹو قومی میڈیا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے، جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹس کھو کر 293 بنا سکی اور یوں پاکستان کو چھ رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

وینندو ہسارنگا کی 59 رنز کی برق رفتار اننگز بھی سری لنکا کو کامیابی نہ دلواسکی، سدیرا 39، کامل مشارا 38 اور کپتان اسالنکا 32 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب حارث رؤف نے 61 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Posts