افریقی نژاد امریکیوں کا سات روزہ تہوار! جانیں ثقافتی تہوار کوانزا کی تاریخ اور اہمیت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

افریقی نژاد امریکی برادری کا اہم ثقافتی تہوار کوانزا جمعہ سے شروع ہوچکا ہے جو نئے سال کے پہلے دن تک جاری رہے گا۔ یہ غیر مذہبی تہوار افریقی ثقافت، خاندانی رشتوں اور کمیونٹی کی اجتماعی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جس میں ہر دن ایک مخصوص اصول پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

کوانزا کا نام سواحلی زبان کے فقرے ماتوندا یا کوانزا سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب فصل کا پہلا پھل ہے۔ یہ تصور افریقہ کے قدیم زرعی معاشروں میں منائے جانے والے فصل کے تہواروں سے جڑا ہوا ہے۔ کوانزا کو 1966 میں معروف افریقی نژاد امریکی مفکر اور سماجی رہنما مولانا کارینگا نے متعارف کروایا تاکہ سیاہ فام برادری کو اپنی ثقافتی جڑوں، تاریخ اور شناخت سے دوبارہ جوڑا جا سکے۔

5 Kwanzaa Traditions That Honor the History of the Holiday

یہ تہوار سات دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں نگوزو سابا یعنی سات بنیادی اصول کہا جاتا ہے۔ ان اصولوں میں اتحاد (اوموجا)، خود ارادیت (کوجیچاگولیا)، اجتماعی ذمہ داری (اوجیما)، تعاونی معیشت (اوجاما)، مقصد (نیا)، تخلیقی صلاحیت (کوومبا) اور ایمان (ایمانی) شامل ہیں۔ ہر دن ایک اصول کے نام ہوتا ہے اور اسی کے مطابق گفتگو، سرگرمیاں اور غور و فکر کیا جاتا ہے۔

Louisville families kick off week-long Kwanzaa celebration

کوانزا کے دوران ایک سات شاخوں والا شمع دان (کنارا) استعمال کیا جاتا ہے جس پر روزانہ ایک موم بتی روشن کی جاتی ہے۔ یہ موم بتیاں سیاہ، سرخ اور سبز رنگ کی ہوتی ہیں جو افریقی نژاد امریکی جدوجہد، قربانی اور امید کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ ان شمعوں کا مقصد ہر اصول کی عملی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

The 7 principles of Kwanzaa as African American cultural celebration begins  - The Mirror US

آج 29 دسمبر 2025 کو کوانزا کا چوتھا دن منایا جا رہا ہے جو اوجاما (تعاونی معیشت) کے اصول کے لیے مخصوص ہے۔ اس دن کمیونٹی کے افراد کو اس بات کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مشترکہ معاشی طاقت کو فروغ دیں، اپنے کاروبار اور وسائل کو اجتماعی فائدے کے لیے استعمال کریں اور ایک دوسرے کی معاشی مدد کریں۔

Kwanzaa - Simple English Wikipedia, the free encyclopedia

کوانزا کی تقریبات میں افریقی ثقافتی علامات کو نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ گھروں کو افریقی کپڑوں، فن پاروں، تازہ پھلوں اور مکئی سے سجایا جاتا ہے جبکہ بچوں کی شرکت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ تقاریب میں ڈھول کی تھاپ، موسیقی، دعائیہ کلمات، افریقی تاریخ پر گفتگو اور شمع روشن کرنے کی روایتی رسومات شامل ہوتی ہیں۔ ہر دن کا روایتی سوال حباری گانی؟ ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کیا حال ہے؟۔

Kwanzaa celebrations kick off week of festivities aimed at building  stronger communities - Chicago Sun-Times

ابتدائی طور پر کوانزا کو کرسمس کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس تصور میں تبدیلی آئی۔ اب اسے کسی مذہب کے خلاف نہیں بلکہ ایک ثقافتی تہوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور بڑی تعداد میں افریقی نژاد امریکی کوانزا کے ساتھ ساتھ کرسمس اور نیا سال بھی مناتے ہیں۔

Kwanzaa celebrations kick off week of festivities aimed at building  stronger communities - Chicago Sun-Times

اگرچہ بلیک سیپریٹسٹ تحریک کی مقبولیت میں کمی کے باعث کوانزا منانے والوں کی تعداد میں بھی کچھ کمی آئی ہے تاہم یہ تہوار آج بھی امریکہ اور دیگر ممالک میں منایا جاتا ہے۔ 2019 کے ایک سروے کے مطابق موسم سرما کے تہوار منانے والوں میں سے تقریباً 2.6 فیصد افراد کوانزا مناتے ہیں۔

Long Beach Kwanzaa celebration aims to bring community together – Press  Telegram

1990 کی دہائی کے بعد کوانزا میں تجارتی پہلو بھی شامل ہوا جس پر بعض حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا تاہم اس کے باوجود امریکی صدور، جن میں بل کلنٹن، باراک اوباما، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن شامل ہیں، کوانزا کے موقع پر سرکاری پیغامات جاری کرتے رہے ہیں۔ 1997 میں کوانزا کے نام کا ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

Kwanzaa starts today, here's everything you need to know about the  week-long holiday - ABC News

کوانزا اب صرف امریکہ تک محدود نہیں رہا بلکہ کینیڈا، برطانیہ، برازیل اور جمیکا سمیت دیگر ممالک میں بھی منایا جاتا ہے خاص طور پر وہاں جہاں افریقی نژاد آبادی موجود ہے۔

Related Posts