کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان کے قریب ایک ٹائروں کے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل دور دور تک پھیل گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ایمبولینسز بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ شعلوں کو گودام کی دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کی شدت کے باعث اردگرد کی دکانوں اور گوداموں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








