پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں ایا اور 100 انڈیکس ایک ہزار 732 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 56 ہزار 732 پر بند ہوا جوکہ 1.09 فیصد کی منفی تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا تھا کہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 159,507 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تاہم دوپہر کے بعد فروخت کے دباؤ میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ نے اپنا بڑا حصہ گنوا دیا۔ ایک موقع پر انڈیکس 156,327 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا مگر اختتامی لمحات میں معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 293 کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ 34 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جمعرات کو 844.1 ملین شیئرز کا لین دین ہوا جو ایک روز قبل کے 951.8 ملین شیئرز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔ اسی طرح، کاروباری مالیت بھی گھٹ کر 37.4 ارب روپے رہ گئی جو گزشتہ سیشن میں 41.3 ارب روپے تھی۔
ماہرین کے مطابق فروخت کے دباؤ کا زیادہ اثر کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، پاور سیکٹر اور ریفائنریز پر دیکھا گیا۔ انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے اسٹاکس جیسے اے ار ایل، ماری، او جی ڈی سی ایل، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل منفی زون میں بند ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








