پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار خواتین کی جانب سے انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں بار بار پھول بھیجے جاتے تھے، خواتین کی جانب سے ویڈیوز کال کی جاتی تھیں اور اکیلے میں ملنے کا کہا جاتا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک پوسٹ کاڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے انکشافات کیے، انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ خواتین کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کے سنگین الزامات
کہا ’’انہیں متعدد بار خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک واقعہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو دو بچوں کی ماں تھی وہ وہ شراب لیکر میرے پاس آئی، کمرے میں کیمرا فٹ کیا اور ہراسمنٹ کی !!! pic.twitter.com/NSYmCWWMRW— Nadir Baloch (@BalochNadir5) November 2, 2025
شیر افضل مروت نے بتایا کہ ایک مرتبہ برطانیہ سے ایک شادی شدہ خاتون اسلام آباد آئی اور میرے دفتر میں آگئی اور بار بار مطالبہ کرنے لگیں کہ مجھے آپ سے اکیلے میں ملنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لندن سے آئی خاتون رات گئے میرے کمرے میں شراب لیکر آگئیں اور کمرے میں کمیرا بھی فٹ کیا اور مجھے سیکیورٹی کو بلانا پڑا۔
اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کو ہراساں کرنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ؟ تو شیر افضل مروت نے واضح جواب دینے کے بجائے اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ کسی کے چہرے پر نہیں لکھا ہوتا کہ اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








