فیشن اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود کی بیٹی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے “انسپکٹر کھوجی” سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ تین بہنیں ہیں۔
اداکارہ تارا محمود نے دیگر جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان میں رسوائی،مجھے وداع کر،سیپ اور رومیوویڈزہیر شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کی دوسری بہن کی بھی شوبز انڈسٹری میں دبنگ انٹر ی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








