40 سال تک پاکستانی میزبانی کا شکریہ، مگر مہاجرین کا جبری انخلا درست نہیں، افغان وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کے جبری انخلا کو اسلامی اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے مہاجرین کی چالیس سالہ مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سخت حالات میں افغانوں کو پناہ دی، البتہ اس انداز سے افغانوں کا جبری انخلا مناسب اقدام نہیں۔

غزہ میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج کو گھیرنے کیلئے حماس کی کیا تیاریاں ہیں، جانئے

انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کے جبری انخلا کے فیصلے اور ان سے روا رکھے جانے والے رویے پر نظر ثانی کرے۔

افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو شکایت ہے کہ اس کے داخلی مسائل کا ذمہ دار افغانستان ہے۔ ہم دوحہ معاہدے کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرے۔

دریں اثنا خلیفہ سراج الدین حقانی نے ملک بھر کے صوبائی گورنرز سے کہا کہ وہ پاکستان سے لوٹنے والے مہاجرین سے ہمہ پہلو تعاون کریں۔

Related Posts