سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں بڑی گاڑیوں کیلئے عمر کی حد مقرر کردی۔
سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کے تحت جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی روٹ پر چلنے والی بڑی گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال، شہر سے شہر کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کے لیے 25 سال اور بین الصوبائی راستوں پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے 20 سال مقرر کی گئی ہے۔ ان حدوں سے پرانی گاڑیوں کو پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
مہلت ختم ہونے کے قریب! حکومت کا نمبر پلیٹ تبدیل نہ کروانے والے شہریوں کیلئے اہم اعلان
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترمیمات کے بعد بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان پر لازم ہے کہ وہ نئی شرائط پوری کریں جن میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا، مقررہ عمر کی پابندی اور جدید حفاظتی نظام نصب کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فٹنس سرٹیفکیٹ صرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے جاری کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے جو براہِ راست سندھ حکومت کے آن لائن اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔
ان کے مطابق خلاف ورزی پر مرحلہ وار کارروائی ہوگی، پہلے معمولی جرمانہ، دوسری بار 2 لاکھ روپے اور تیسری بار 3 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایک سال کے اندر اندر تمام بھاری گاڑیوں کے لیے روڈ ورتھینس (سڑک کے قابل ہونے) کے ٹیسٹ لازمی قرار دیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








