ایشوریہ رائے نے کانز کا میلہ لوٹ لیا، دیکھئے سحر انگیز جلوے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشوریہ رائے کے جلوے، فوٹو آن لائن
ایشوریہ رائے کے جلوے، فوٹو آن لائن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے 79ویں کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا ہے۔

ایشوریا رائے بچن نے 79ویں کانز فلم فیسٹیول میں نیلا گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ میں شرکت کی اور فیشن کی دنیا میں ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

پہلے ریڈ کارپٹ لک کے لیے ایشوریا نے امیت اگروال کا ڈیزائن کردہ نیلمی نیلے رنگ کا گاؤن پہنا جس کا ڈیزائن مرمیڈ ’جلپری‘ جیسا تھا اور اس لباس کو لومینارا کا نام دیا گیا تھا۔

ڈیزائنر نے اس لباس کو اداکارہ کے گرد ایک “انرجی فیلڈ” (توانائی کا ہالہ) قرار دیا جس میں کانز کے ساتھ ان کی طویل وابستگی اور ابھرتے ہوئے عالمی فیسٹیول فیشن کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے اپنے لک کو ہلکے گھنگھریالے بالوں، گلابی رنگ کے میک اپ، نیلے رنگ کے نگینوں والے ہیرے کے زیورات اور ایک باریک نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ مکمل کیا۔

ایشوریا نے فوٹوگرافروں کو “نمستے” کہہ کر الوداع کیا، فلائنگ کسز دیں اور اپنی پرانی دوست اور لوریل کی ساتھی سفیر، ہالی ووڈ اداکارہ ایوا لونگوریا کے ساتھ پوز دیے، اس جوڑی نے فلم “دی برتھ ڈے پارٹی”  کی اسکریننگ میں بھی شرکت کی جو کہ پام ڈی اور  ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہے اور اس میں مونیکا بیلوچی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں ایشوریا رائے بچن نے 79 ویں کانز فلم فیسٹیول  میں لوریل پیرس  کی “لائٹس آن ویمنز ورتھ” گالا تقریب میں رومانوی بلش پنک (ہلکے گلابی) لباس میں شرکت کی۔

اداکارہ نے بالی ووڈ اسٹار نے سوفی کوٹور  کے تیار کردہ ایک کسٹم بیبی پنک گاؤن میں دھیمے حسن اور دلکشی کا مظاہرہ کیا، اس لباس میں خوبصورت کورسٹڈ سلائیٹ (ڈیزائن)، پھولوں کی کڑھائی اور شفون کا ایک لہراتا ہوا کیپ (شال نما کپڑا) شامل تھا، جو ریڈ کارپیٹ پر ایک شاندار ٹریل (دامن) بنا رہا تھا۔

مشہور شخصیت کے اسٹائلسٹ موہت رائے نے انسٹاگرام پر اس لک (روپ) کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار حسن قرار دیا۔

آرادھیا بچن بھی والدہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کانز میں موجود تھیں، اور ماں بیٹی کی جوڑی کو فیسٹیول سے قبل ممبئی سے ایک ساتھ روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ایئرپورٹ پر سیاہ رنگ کے ملتے جلتے لباس میں ان کی آمد نے انٹرنیٹ پر خوب توجہ حاصل کی تھی جس سے تقریب کا تجسس مزید بڑھ گیا۔

2026 کے کانز فلم فیسٹیول سے ایشوریا رائے بچن کی سب سے زیادہ منتظر پہلی جھلک پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی، جس نے اس سال کے ایڈیشن میں ان کی عدم موجودگی کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔

12 مئی کو فیسٹیول کے آغاز کے بعد سے ہی مداح اسٹار کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، خاص طور پر اس وقت جب ہوٹل مارٹینز میں لوریل پیرس کی برانڈنگ سے ان کی تصویر غائب نظر آئی تھی جس سے سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تاہم، اداکارہ نے بعد میں اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ ممبئی سے کانز کا سفر کر کے تمام افواہوں کو دم توڑ دیا اور عالمی فیسٹیول میں اپنی 24 ویں شرکت کی تصدیق کی۔

Related Posts