امریکا اور ایران حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، فیلڈمارشل کا اہم کردار

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا، پاکستان، ایران کے فلیگز
علامتی تصویر

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارت کاری قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران مفاہمت کے قریب پہنچ گئے ہیں اور اس ممکنہ پیش رفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ایران اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ تھا۔ ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کے خدشات بڑھ رہے تھے، دونوں فریقوں کے درمیان پسِ پردہ رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایرانی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے دوران مکمل جنگ سے بچنے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے آخری سفارتی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کے آخری مراحل میں ہیں، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر امور پر بات چیت کا فریم ورک شامل ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق باہمی طور پر قابلِ قبول حل تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں، تاہم امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورۂ ایران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مختلف اہم مقامات کا دورہ بھی کیا۔

Related Posts