دیکھئے پنجاب حکومت کی اسکیم کے تحت کس کس نے موبائل فون بطور انعام جیتا ہے؟ مکمل فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
یہ اسکیم کسانوں کیلئے ہے، فوٹو بہ ذریعہ اے آئی

پنجاب حکومت کے کسان کارڈ پروگرام کے تحت دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 10 خوش نصیب کاشتکاروں نے موبائل فونز بطور انعام جیت لیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جاری اس پروگرام میں ان کسانوں کو شامل کیا گیا جنہوں نے کسان کارڈ کے بلز بروقت ادا کیے تھے۔ حکام کے مطابق یہ قرعہ اندازی کسانوں کو ڈیجیٹل سہولیات اور حکومتی مراعات سے مزید مستفید کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

قرعہ اندازی میں بہاولنگر، فیصل آباد، بھکر، رحیم یار خان، لودھراں، ملتان، چک سرور شہید، سرگودھا، سیالکوٹ اور چشتیاں سمیت مختلف علاقوں کے کسان شامل ہیں جنہیں موبائل فونز بطور انعام دیے گئے ہیں۔

موبائل جیتنے والوں کی مکمل فہرست

حکومت پنجاب نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ انعامات کی وصولی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ پروگرام کے ذریعے کسانوں کو زرعی سہولیات، سبسڈی اور دیگر حکومتی مراعات کی فراہمی کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے، کسی بھی معلومات کے لیے کسان برادری ایگریکلچر ہیلپ لائن 17000-0800 پر رابطہ کر سکتی ہے۔

Related Posts