بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگا لوں، اختر مینگل قومی اسمبلی نشست سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

سردار اختر مینگل
(فوٹو: ڈیلی پاکستان)

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے، پکوڑے کی دکان لگا لوں۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو نہیں سمجھ سکے۔ ہمارے آباو اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سکھایا۔

سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اپنے بیان میں بی این پی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا۔میں حکومت کے پورے نظام پر عدم اعتماد کررہا ہوں۔ بلوچستان کے معاملے میں لوگوں کی دلچسپی نہیں۔

رکن قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے والے بی این پی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب بھی بلوچستان کے مسئلے پر بات کرو تو بلیک آؤٹ کردیا جاتا ہے۔ یہ قومی اسمبلی ہماری آواز نہیں سنتی، اس لیے اس میں بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے؟

اختر مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے۔ ان سے معافی مانگتا ہوں۔ میں آج قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ میں یہ فیصلہ بلوچستان کے حالات دیکھنے کے بعد کرکے آیا تھا۔

 

Related Posts