بالی ووڈ کے پراسرار اداکار اکشے کھنہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ فلم ساز کرن جوہر کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے اکشے کھنہ کی نجی زندگی اور روٹین کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ کرن جوہر کے مطابق، اکشے کھنہ اگر ویک اینڈ پر آسکر ایوارڈ شو بھی ہو تو اسے چھوڑ دیں گے۔
کرن جوہر نے بتایا کہ اکشے کھنہ پیر سے جمعہ تک ممبئی میں رہتے ہیں لیکن ویک اینڈ پر علی باغ چلے جاتے ہیں۔ اگر آسکر ایوارڈ اتوار یا ہفتہ کو ہو تو وہ شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ علی باغ میں ہوتے ہیں اور وہاں سے واپس آنا ان کے لیے ممکن نہیں۔ کرن نے مزید مثال دی کہ ایک بار فلم کی کاسٹ اینڈ کریو اسکریننگ تھی جہاں اکشے کی بہت تعریف ہو رہی تھی لیکن وہ نہیں آئے کیونکہ وقت رات 9 بجے کا تھا اور وہ سو چکے تھے۔
— Random_Things (@RandomThings241) December 8, 2025
ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ یش راج اسٹوڈیو میں اسکریننگ کے لیے مدعو کیا گیا تو اکشے نے کہاکہ یش راج بہت دور ہے، میں مالابار ہل پر رہتا ہوں، میں یہاں ہی دیکھ لوں گا۔
اکشے کھنہ اپنی پرائیویسی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں اور لائم لائٹ سے کوسوں دور اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے علی باغ والے گھر پر واسطو شانتی پوجا ہوئی جس کی ویڈیو ایک پجاری شیوام مہاترے نے شیئر کی۔ ویڈیو میں اکشے سفید کرتا اور بلیو جینز میں نظر آ رہے ہیں، بہت پر سکون اور سادہ انداز میں پوجا میں شریک ہیں۔ پجاری نے ان کی شخصیت کو پرامن، سادہ اور مثبت توانائی والا قرار دیا۔
No Insta account, no pr machinery, no giving 20 interviews, appearing at promotional events, doing ads, making money out of the grand success of his movie, just a simple havan at home to thank god. Simple is so beautiful. Always stay as you are …Akshaye Khanna #Dhurandhar pic.twitter.com/DVVT3Kz8bV
— SwatKat💃 (@swatic12) December 17, 2025
یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے خاص طور پر عادل دھر کی فلم ‘دھریندھر میں اکشے کھنہ کے کردار رحمان ڈاکو کی وجہ سے جہاں ان کا عربی گانے پر ڈانس بھی وائرل ہوا تھا۔ شائقین ان کی اس ڈیٹیکڈ لائف اسٹائل کی تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اکشے واقعی ایک الگ دنیا میں رہتے ہیں۔
اکشے کھنہ کی یہ روٹین اور پرائیویسی کی دیوانگی انہیں بالی ووڈ کے دیگر ستاروں سے بالکل الگ کرتی ہے۔ کیا واقعی کوئی آسکر بھی چھوڑ سکتا ہے؟ اکشے کھنہ تو کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








