پہلے معلوم نہیں تھا کہ جنوری میں موسم سرد ہوتا ہے؟ 24 جنوری کو الیکشن کروانے کا شیڈول واپس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گلگت گورنمنٹ)

گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن شدید سرد موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے یہ فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ابتداً الیکشن 24 جنوری کو کروانے کا شیڈول جاری کیا تھا لیکن جنوری میں شدید سردی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے پولنگ کروانا ممکن نہیں تھا۔ کئی سیاسی جماعتوں نے بھی جنوری میں الیکشن کرانے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اعلان کیا کہ جنوری میں شدید سرد موسم کی وجہ سے پولنگ کروانا ممکن نہیں ہے تمام سیاسی جماعتوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے جنوری میں الیکشن کروانے پر اعتراض کیا تھا لہٰذا الیکشن شیڈول واپس لیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی گئی تھی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئی الیکشن تاریخ اور شیڈول موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں جنوری میں برفباری اور انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنا ہے تاہم اب سب کی نظریں نئی تاریخ کے اعلان پر لگی ہیں۔

Related Posts