والد سمجھ کر سائیڈ ہگ کیا مگر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ اداکارہ مالتی چہار کا چونکا دینے والا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بگ باس 19 کی وائلڈ کارڈ انٹری اور فائنل ویک میں باہر ہونے والی کنٹیسٹنٹ مالتی چہار، جو اداکارہ، فلم میکر اور کرکٹر دیپک چہار کی بہن ہیں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں ملتی نے بتایا کہ ایسے واقعات کھل کر نہیں بلکہ اشاروں کنایوں سے ہوتے ہیں اور پاور ڈائنامکس کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

ملتی کے مطابق وہ کبھی کھل کر نہیں کہتے، ہمیشہ اشارہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ ان کی حدود کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک دو مواقع پر لائنیں کراس کی گئیں جن میں ایک شخص کی غلط حرکت بھی شامل ہے۔ انہوں نے شروع سے ہی سختی سے حدود قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایسے لوگوں کو روکا جا سکے۔

ایک خاص واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مالتی نے بتایا کہ ایک مشہور بزرگ فلم میکر سے کئی ملاقاتیں ہوئیں پروجیکٹ کے سلسلے میں۔ کام ختم ہونے پر الوداعی سائیڈ ہگ کے دوران انہوں نے ہونٹوں پر کس کرنے کی کوشش کی۔

مالتی نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو گیا۔میں نے فوراً روکا اور دوبارہ کبھی نہیں ملی۔ یہ واقعہ ان کے لیے جذباتی طور پر تکلیف دہ تھا کیونکہ وہ اس شخص کو باپ جیسی عزت دیتی تھیں۔ اس سے انہیں سخت سبق ملا کہ کسی کو بھی پیڈسٹل پر نہ رکھو۔

مالتی نے اپنی پرورش کا کریڈٹ والدین خصوصا والد کو دیا جو کہ انڈین ایئر فورس میں تھے جس کی وجہ سے انہیں نظم و ضبط، ہمت اور ریڈ فلیگز کی پہچان ملی۔ اس کی بدولت وہ خطرناک مواقع سے دور رہ سکیں۔

انڈسٹری میں آنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے ملتی نے کہا کہ میٹھی باتوں سے بچیں، الرٹ رہیں اور مضبوط حدود قائم کریں۔ دوسروں کے رویے کو کنٹرول نہیں کر سکتے لیکن سرنڈر کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے خود اعتمادی، آگاہی اور حدود کی اہمیت پر زور دیا۔ ملتی امید کرتی ہیں کہ ان کی بات چیت انڈسٹری میں سیفٹی اور احترام پر مزید بحث کو جنم دے گی۔

ملتی چہار بگ باس 19 میں اپنی بولڈ اور غیر فلٹرڈ شخصیت کی وجہ سے نمایاں رہیں اگرچہ انہوں نے شو میں دوست نہ ملنے کی بات بھی کی تھی۔ ان کا یہ انٹرویو انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے اور نئی آنے والی خواتین کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔

Related Posts