بالی ووڈ فلم اسٹار اکشے کمار نے اپنے گھر کے سامنے لنگر کھول لیا، بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھے گئے جبکہ یہ سب کچھ ایک ایسی ویڈیو میں نظر آرہا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے فین کلب اکشے کمار 24بائی 7 کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اکشے کمار اور ان کی ٹیم ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع کھلاڑی کمار کے گھر کے سامنے بھوکوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اکشے کمار نے لنگر کھول لیا ہے۔
دلچسپ طور پر اپنی نیکی چھپانے کیلئے اکشے کمار نے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے اور ایک خاتون کو کھانے کی پلیٹ تھماتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے بعد خاتون دیگر مستحق افراد کو بھی لنگر کھانے کیلئے بلا لیتی ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین خاصے متاثر نظر آتے ہیں۔
Video: @akshaykumar sir spotted feeding needy people in Mumbai today. pic.twitter.com/HDk2ta7X7g
— Akshay Kumar 24×7 (@Akkistaan) August 6, 2024
متعدد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اکشے کمار خاصے منکسر المزاج ہیں۔ ایک اور نے کہا کہ اکشے کمار کی عاجزی کا کیا کہنا! ایک اور مداح نے کہا کہ اکشے بھائی، آپ نے تو ہمارا دل جیت لیا۔
خیال رہے کہ بڑے میاں چھوٹے میاں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اکشے کمار اپنی آنے والی فلم کھیل کھیل میں کی تشہیر میں مصروف ہیں ، جو رواں برس کھلاڑی کمار کی تیسری فلم ہوگی۔ بڑے میاں چھوٹے میاں کے علاوہ سرپھرا بھی فلاپ فلم ثابت ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








