کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکا ہوا ہے۔ مبینہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکیج دھماکے کے باعث نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بار روم کی کینٹین میں دھماکے کا سبب گیس لیکیج ہے۔ کینٹین میں گیس اور بجلی کی فٹنگ ٹھیک طریقے سے نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کینٹین کے اسٹور کو جزوی نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ اسٹور میں زائد المیعاد ایل پی جی سلنڈر کا استعمال خطرناک ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد سلنڈر دھماکوں کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








