لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شان مسعود کو کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 17 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈکا اعلان کیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کیا جائے گا۔ ریڈ بال فارمیٹ کا ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں کوچز ٹریننگ کیمپ کی نگرانی پر مامور ہوں گے جبکہ جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ ٹیسٹ سیریز کا حصہ پہلی بار بنے ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم 17اگست کو صبح اسلام آباد پہنچے گی۔
توقع ہے کہ مہمان ٹیم پاکستان پہنچنے کے بعد اسی روز دوپہر کو ٹریننگ کا حصہ بن جائے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہوگا۔
کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کی ذمہ داری شان مسعود کو دی گئی ہے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔ کامران غلام، محمد ہریرہ اور محمد علی بھی اسکواڈمیں شامل ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کیئلے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ
شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








