مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیرہویں روز میں داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعتِ اسلامی
(فوٹو: جی این این)

 راولپنڈی: پارٹی سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیرہویں روز میں داخل ہوگیا۔حکومت کی جانب سے مذاکرات اور مفاہمت کی کوششیں تاحال ناکام نظر آتی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلز، ٹیکسز کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے جماعتِ اسلامی نے دھرنے کا آغاز آج سے 13 روز قبل کیا تھا۔

جماعتِ اسلامی کے کارکنان دھرنے کی کامیابی کیلئے پر جوش ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر ملک کے مختلف علاقوں سے کارکن ٹولیوں کی شکل میں پہنچ کر دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں۔

گزشتہ تمام دنوں کی طرح آج بھی یدھرنے کے شرکا کیلئے ناشتے کا انتظام کیا گیا، دھرنے میں شامل مظاہرین وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے لگا رہے ہیں۔ مختلف سماجی طبقات بھی جماعتِ اسلامی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جماعتِ اسلامی کے دھرنے میں تاجروں اور اساتذہ کی تنظیمیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز جماعتِ اسلامی اور حکومتی ٹیم کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور ناکام ثابت ہوا تھا۔

Related Posts