دھرندر میں رحمان ڈکیت کی بے مثال شہرت نے اکشے کھنہ کا بڑا نقصان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اکشے کھنہ
(فوٹو: آن لائن)

رنویر سنگھ کی فلم دھرندر میں رحمان ڈکیت کی بے مثال شہرت نے کردار ادا کرنے والے ورسٹائل فنکار اکشے کھنہ کا بڑا نقصان کردیا ہے، بھارتی میڈیا نے اکشے کھنہ کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کھنہ اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم دھرندر میں رحمان ڈکیت کے کردار کی کامیابی پر خوش ہیں اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگ ان کی اداکاری کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ دریشیم 3 کی شوٹنگ کے دوران ہی اداکار کی جانب سے فلم سے نکل جانے کا اعلان سامنے آگیا۔

بالی ووڈ مشین کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کھنہ نے دریشیم 3سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا جس کی وجہ فلم میں معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ اور تخلیقی اختلافات بنے۔ رپورٹ کے مطاق اکشے کھنہ نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زیادہ فیس مانگ لی جس کی وجہ دھرندر میں ان کے کردار کی شاندار کامیابی بھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

رپورٹ کے مطابق رقم بڑھانے کا مطالبہ اور پھر کردار میں مختلف تبدیلیوں کی ڈیمانڈ کی وجہ سے اکشے کھنہ فلم سے نکل گئے۔ اکشے کھنہ مبینہ طور پر اپنے کردار کی ظاہری شکل و صورت میں کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔ نتیجے کے طور پر انہیں پراجیکٹ چھوڑنا پڑا، تاہم اکشے کھنہ کو اس پر کوئی ندامت نہیں، لیکن اس ضمن میں اداکار کا اپنا بیان سامنے نہیں آسکا۔

Related Posts