متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات
(فوٹو: آن لائن)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے کیلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے، اماراتی صدر یہ دورہ وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور اماراتی صدر کی ملاقات ہوگی۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی، سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔ اس دوران وفود کی سطح پر ملاقات کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے کے موقعے پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آج 25دسمبر کو قائد اعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقعے پر پہلے ہی عام تعطیل ہے۔

Related Posts