برطانیہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا۔ آئندہ برس مارچ سے لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید بہتر ہوں گے۔ پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئیں۔

ائیر لائن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ سلاٹس اس سے قبل پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دی گئی تھیں۔ پی آئی اے نے پابندی کے دوران قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق ترکش ائیر لائن سے قیمتی سلاٹس کو اب واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو اس پیشرفت سے تحریری طور پر آگہی دے دی گئی کہ مارچ 2026 سے لندن کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یہی نہیں بلکہ لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافے کی بھی توقع ہے، جس سے ملکی معیشت میں بھی استحکام کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts