پاکستان مخالف پراپیگنڈہ فلم دھرندر کے مداحوں نے یوٹیوب چینل پر حملہ کردیا، چینل پر پوسٹ کی گئی دھرندر مخالف ویڈیو کو ناپسند کرنے کی ریس شروع ہونے پر چینل کے مالک دھروو راٹھی نے ایسی شرط عائد کی کہ دھرندر کے مداح سر پیٹ کر رہ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں دھروو راٹھی نے اپنے چینل پر حملہ آور ہونے والوں کیلئے دلچسپ شرط رکھنے کا انکشاف کیا۔ دھروو راٹھی نے کہا کہ دھرندر کے مداح پراپیگنڈہ فلم کے دفاع کیلئے کیا کیا کر رہے ہیں۔ اس پر آپ یقین نہیں کریں گے۔
ویڈیو میں دھروو راٹھی نے کہا کہ ریڈٹ پر جا کر پوسٹ کیاجارہا ہے کہ اس پوسٹ کوماس ڈس لائیک کریں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ میں نے اپنے دو دو اکاؤنٹس سے ڈس لائیک کردیا۔ کوئی ڈس لائیک کرکے ویڈیو رپورٹ بھی کردینے کا کہہ رہا ہے۔ ٹوئٹر پر بی جے پی سے منسلک اکاؤنٹس بھی ویڈیو کے خلاف ہیں۔
بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا کہ جب یہ حال دیکھا کہ بی جے پی سے منسلک لوگ بھی میری ویڈیو ڈس لائیک کرنے کی ریس میں لگ گئے ہیں تو میں نے ایک رول سیٹ کردیا کہ اگر ویڈیو پر کمنٹ کرنا ہے تو دھروو راٹھی یوٹیوب چینل کا سبسکرائبر ہونا لازمی ہے اور یہ دیکھ کر یہ ٹرولرز بھڑک گئے۔
یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا کہ ان لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ہماری آزادئ اظہارِ رائے کہاں گئی؟ دھروو راٹھی نے ہماری آزادی چھین لی۔ آزادئ اظہار تو وہی ہے، لیکن اسے ایک ٹرول ٹیکس سمجھ لیں۔ اگر آپ کو میری ٹرولنگ کرنی ہے تو اس کیلئے آپ کو ٹیکس تو بھرنا پڑے گا۔ دھروو راٹھی نے بتایا کہ 5ہزار سے زائد ڈس لائیک ہوگئے لیکن دلچسپ طور پر لائیکس 5لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








