کیا آپ کی سم بھی کوئی اور استعمال کررہا ہے؟ پی ٹی اے نے بڑی وارننگ دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی اے
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں موبائل فون سمز کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑی وارننگ دے دی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام سمز صارف کے نام پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔

تفصیلات کے ماطبق پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے استعمال میں موجود تمام سمز اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانے اور کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کے استعمال کو قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ حکام نے تمام سمز کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔ صارفین اپنی سمز ارو ٹیلی کام کنکشن کے غلط استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ کالز، پیغامات اور ڈیٹا کے استعمال پر بھی ضوابط کی پابندی کا اطلاق لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

غلط استعمال کیسے روکیں؟

سمز استعمال کرنے والے صارفین کو 2 امور یقینی بنانا ہوں گے۔ اوؔل یہ کہ وہ خود جو سمز استعمال کر رہے ہیں، وہ ان کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہوں، کسی اور کے نام پر نہیں۔ اس کے علاوہ جو سم ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو، وہ کوئی اور شخص استعمال نہ کرے۔

بہت سے شہریوں نے فون سمز لے کر اپنے رشتہ داروں اور بعض اوقات دوستوں کو بھی دے رکھی ہوتی ہیں، جب تک سم صارفین کے اپنے نام پر نہ ہو، اس کا محفوظ استعمال یقینی قرار نہیں دیا جاسکتا اور غیر قانونی استعمال کی صورت میں قانونی کارروائی اس شخص کے خلاف ہوسکتی ہے جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہوگی۔

Related Posts