رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ٹرین سروس آج مکمل طور پر معطل کردی گئی ہے، ریل گاڑی کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معطلی کا یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کے باعث کیا گیا۔
صوبے بھر میں ٹرین سروس کی عدم دستیابی کے باعث شہری ٹرین کے ذریعے سفر سے محروم ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ پشاور کیلئے جعفر اپکسپریس ، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل کی آمد بھی معطل کردی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چمن ٹرین بھی آج معطل رہے گی۔ مختلف روٹس پر ٹرینوں کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک آمدورفت کیلئے ٹرین کے علاوہ دیگر متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








