علیمہ خان، نعیم پنجوتھا و دیگرپی ٹی آئی رہنما صحافی پر تشدد کے کیس میں نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

Aleema Khan, Panjotha booked in journalist assault case
ONLINE

اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان، پارٹی کے وکیل نعیم پنجوتھا اور انتظار ستی سمیت تقریباً 40 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی طیب بلوچ نے شکایت درج کروائی کہ جیل کے باہر اجتماع کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ان پر حملہ کیا۔ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ایف آئی آر میں علیمہ خان، نعیم پنجوتھا اور انتظارستی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 40 نامعلوم کارکنوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جن پر واقعے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی پانچ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جن میں دفعہ 506 (جان سے مارنے کی دھمکی)، دفعہ 147 (فساد)، دفعہ 149 (غیر قانونی اجتماع)، دفعہ 382 (چوٹ پہنچا کر چوری) اور دفعہ 427 (نقصان پہنچانے کی شرارت) شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts