بالی وڈ کی دلنشین اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں کام سے وقفہ لے کر اہلِ خانہ کے ساتھ ساحلی مقام پر چھٹیاں منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو اپنی طرف خوب متوجہ کیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اورنج رنگ کی بیکنی میں انتہائی سادہ اور بغیر میک اپ کے قدرتی انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ ایک تازگی بھری وائب کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں، جو ان کے مداحوں کو بہت بھا رہی ہے۔
عالیہ کے ہمراہ ان کی والدہ سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ اور شاہین کے قریبی دوست ایشان مہرا بھی موجود ہیں۔

یہ تصاویر نہ صرف عالیہ کے فطری حسن کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ ان کے مداحوں کے لیے ایک تازہ جھلک بھی فراہم کرتی ہیں جنہوں نے تصاویر پر محبت بھری تبصرے کیے۔

عالیہ کی پوسٹس میں نہ فلٹرز ہیں، نہ بھاری میک اَپ اور یہی سادگی ان کی شناخت بنتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بیچ پر لی گئی بغیر میک اپ سیلفیز سے خاص لگاؤ رکھتی ہیں اور یہ نظر بھی آتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی یہ بیچ ویکیشن کی جھلکیاں نہ صرف ان کے ذاتی لمحوں کا عکس ہیں بلکہ ان کے قدرتی حسن، خود اعتمادی اور پرسکون طرزِ زندگی کا بھی اظہار ہیں۔

خوبصورت نیلے سمندر کے پس منظر میں لی گئی ان کی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں میں گھر کر گئی ہے جسے مداح جل پری سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








