امریکا کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ہیلتھ وہیکلز کا بڑا تحفہ

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی حکومت نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ صحت کو 36 ہیلتھ وہیکلز عطیہ کی ہیں جن کی بدولت دور افتادہ علاقوں میں کورونا سمیت دیگر وبائی امراض کی ٹریکنگ اور تدارک میں مدد ملے گی، یہ عطیہ امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیا۔

اس سلسلے میں باضابطہ تقریب کا انعقاد سول سیکرٹریٹ پشاور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم اور صوبائی وزیر برائے صحت و فنانس تیمور ایس خان کی قیادت میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا

یو ایس ایڈ سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال امریکہ اور پاکستان کے درمیان شاندار شراکت داری کے 75 سال پورے ہونے کا سنگ میل حاصل ہوا۔

انہوں کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیلتھ وہیکلز اور تربیت سے طبی عملے کے لوگ دور افتادہ علاقوں سے بروقت اطلاعات حاصل کرکے لوگوں کو وبائی امراض سے بچاسکیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم کے دورہ اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پرڈیزیزسرویلنس اور ریسپانس یونٹس کو ہیلتھ وہیکلز کی فراہمی پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان 36 ہیلتھ وہیکلز کو صوبے میں کورونا سرویلنس اور ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یو ایس ایڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں جس کے ذریعے صوبے میں صحت کے نظام کو مستحکم اور پائیدار بنانے میں مدد ملی۔

Related Posts