اور پھر قطر فرار کی کوشش ناکام ہوگئی؛ قتل کے بعد گاڑی سمیت لاشیں جلانے والا درندہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حافظ آباد میں تین افراد کے قتل اور ان کی لاشوں کو جلانے کے واقعے میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ اسے اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سفاک ملزمان نے 3 افراد کو بے رحمی سے قتل کر کے ان کو گاڑی سمیت آگ لگا دی۔ مقتولین میں اسپین پلٹ شخص اور پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا تھا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسپین پلٹ شخص باوا محمد حسین پولیس کانسٹیبل رائے شہزاد اور اس کے بھتیجے محمد عثمان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول باوا محمد حسین کی گاؤں میں تارڑ برادری کے ساتھ دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔ یہ دشمنی اُس وقت مزید شدت اختیار کر گئی تھی جب چند ماہ قبل محمد حسین کے بھانجے نے مخالف گروپ کے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

Related Posts