غلط شخص کو للکار دیا، انیل کپور کا صوبیدار کے ٹیزر میں بھرپور ایکشن، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

صوبیدار
(فوٹو: آن لائن)

معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ایمازون پرائم کیلئے صوبیدار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ٹیزر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جس میں 69سالہ انیل کپور بظاہر بوڑھے مگر نوجوانوں سے زیادہ طاقتور ایکشن ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائم ویڈیو انڈیا نے صوبیدار کا آفیشل ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کردیا جس نے 2گھنٹوں میں 31 ہزار ویوز اور ڈھائی ہزار سے زائد لائیکس حاصل کیے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ٹیزر کو ملینز میں ویوز ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ایمازون پرائم ویڈیو انڈیا کے مطابق صوبیدار میں انیل کپور کے علاوہ رادھیکا مدن، سوربھ شکلا، مونا سنگھ اور فیصل ملک جیسے فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ پروڈیوسرز میں وکرم ملہوترا، سریش اور انیل کپور شامل ہیں۔

پرائم ویڈیو انڈیا کے مطابق صوبیدار کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 5مارچ 2026کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ریٹائرڈ فوجی صوبیدار کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ارجن ہے اور جو سویلین زندگی کی پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جب تک وہ ایک عام انسان کی طرح ہر ایک سے خوش اخلاقی سے پیش آتا ہے، لوگ اسے گھاس ہی نہیں ڈالتے اور ہر دوسرا انسان اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے، پھر ایک زمانے میں فوجی بن کر لڑنے والا صوبیدار ملک کے اندرونی دشمنوں سے بھی لڑ جاتا ہے۔

Related Posts