عمیری کے نام سے لڑکی کو ہراساں کررہے تھے اور پھر! خاتون کا جواب سن کر لڑکے دنگ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں چند لڑکوں کی جانب سے ایک لڑکی کو نازیبا انداز میں ہراساں کرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکا لڑکی کی جسمانی ساخت کے حوالے سے انتہائی نامناسب اور توہین آمیز تبصرہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کو عمیری چاہیے۔

یہ لفظ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک بدنام زمانہ ویڈیو سے منسلک ہے جسے عمیری لیک ویڈیو کہا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں عمیر چیمہ (عرف عمیری) نامی شخص ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ فحش حرکات کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ خاتون خود ویڈیو بنانے اور اسے اس کے خاندان تک پہنچانے کی ہدایت دیتی ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شدید تنازع کا باعث بنا جس کے نتیجے میں متعلقہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی بھی ہوئی۔

ہراسانی کی زد میں آنے والی لڑکی نے نہ صرف مضبوطی سے مقابلہ کیا بلکہ لڑکوں کو سخت اور بہادرانہ جواب دیا جس سے وہ گھبرا گئے۔ اس کے جواب کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے سراہا ہے اور اسے عورتوں کی خود اعتمادی اور ہراسانی کے خلاف مزاحمت کی ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر پاکستان میں عوامی مقامات پر خواتین کی ہراسانی اور ان کی حفاظت کے مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسی ویڈیوز کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts