پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ اغوا کے بعد رہائی! تشدد زدہ تصاویر نے سب کو پریشان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل علی زمان کو اغواء کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ان پر مبینہ تشدد کے واضح نشانات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سیاسی کارکن پر تشدد نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے ایک وارننگ ہے کہ ریاستی جبر اور ظلم کسی پر بھی ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ علی زمان اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز راولپنڈی کے مصروف کچہری چوک سے تین بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بزدلانہ عمل ہر صورت ناقابل قبول ہے اور فوری طور پر علی زمان اور ان کے بھائی کی بحالی اور اغواء میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اغواء اور تشدد کے یہ واقعات سیاسی کارکنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

Related Posts