قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور، اختر مینگل کو 17ماہ کی تنخواہ کیوں واپس کرنی پڑیگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اختر مینگل
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد مستعفی رکن کو 17ماہ کی تنخواہ واپس کرنی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اختر مینگل کی نشست خالی ہونے کے باعث الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کا اعلان کرے گا۔ اختر مینگل نے یہ نشست 8فروری 2024 کو اپنے نام کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کا استعفیٰ 17ماہ بعد منظور کیا۔ اختر مینگل نے ستمبر 2024 میں بلوچستان کے متعلق اپنے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے منظور شدہ استعفے کی نقل الیکنشن کمیشن کو ارسال کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو خضدار کی نشست خالی قرار دینے کیلئے آگہی دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق استعفیٰ 3 دسمبر 2024 سے منظور کیا گیا ہے اور رولز کے تحت سردار اختر مینگل کو اس تاریخ کے بعد وصول کی گئی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے دی گئی 17 ماہ کی تنخواہ واپس کرنی پڑے گی۔ استعفیٰ دینے کے بعد بھی اختر میننگل نے تنخواہ کی وصولی جاری رکھی تھی۔

Related Posts