کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع جیکسن مارکیٹ میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنز کی ایک دکان میں لگی جہاں موجود کمپریسر پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ اہلکار موقع پر مصروف عمل ہیں اور آگ کو مزید دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








