وفاقی حکومت کی جانب سے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلام متوقع ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 36 پیسے سستا ہو سکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 47 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا 30 جنوری کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو اپنی سفارشات بھیجے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 15 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔
وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہے جس کے تحت آئندہ قیمتوں میں متوقع تبدیلی یکم فروری سے نافذ العمل ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








