کرسمس سے شروع ہوگا ایک اور طوفان نوح اور ختم ہو جائے گی دنیا! گھانا کے جھوٹے نبی ایبو نوح کا سنسنی خیز دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے گھانا کے ایبو نوح (جسے ایبو جیسس بھی کہا جاتا ہے) نے کہا ہے کہ خدا نے اسے وحی کی کہ 25 دسمبر 2025 (کرسمس کے دن) سے دنیا بھر میں مسلسل بارشیں ہوں گی جو تین سے چار سال تک جاری رہیں گی اور عالمی طوفان سے دنیا تباہ ہو جائے گی۔ اس دعوے کے بعد وہ بائبل کے نوح کی طرح جدید کشتیاں (آرکس) تعمیر کر رہا ہے تاکہ منتخب خاندانوں اور جانوروں کو بچایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ایبو نوح نے تقریباً 8 سے 10 لکڑی کی بڑی کشتیاں تعمیر کی ہیں۔ اس نے اگست 2025 سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ کشتیاں بناتے، روزہ رکھتے اور ٹاٹ پہنتے نظر آتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں اس نے کہا کہ خدا نے اسے ہدایت کی کہ یہ طوفان کرسمس سے شروع ہو گا اور صرف اس کی کشتیوں میں سوار لوگ بچیں گے۔اس کے پیروکاروں نے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا سامان بیچ کر پیسے دے رہے ہیں اور کشتیوں میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ پیروکار اپنے اموال فروخت کرکے تیاری کر رہے ہیں۔

مذہبی اسکالرز نے اس جھوٹے دعوے کی شدید مخالفت کی ہے جبکہ ماہرینِ موسمیات اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی طوفان کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ کئی رپورٹس میں شکوک کا اظہار کیا گیا کہ کیا یہ ویڈیوز حقیقی ہیں یا AI سے بنائی گئیں۔

رواں سال کرسمس کے موقع پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے جھوٹے نبوت کا دعویٰ کرنے والے ایبو نوح نے کہا کہ خدا نے طوفان ملتوی کر دیا ہے اور اب مزید تیاری کا وقت دیا ہے۔

Related Posts