کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری! پنک بس سروس کا کونسا نیا روٹ متعارف؟

تازہ ترین

تازہ ترین

pink bus route karachi
ONLINE

کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا ایک نیا روٹ متعارف کرا دیا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔

نیا روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا جس کا مقصد خواتین کو مصروف اوقات میں محفوظ، آرام دہ اور قابلِ اعتماد سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کے روز روٹ اور شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنک بس سروس دن کے تین مخصوص اوقات صبح 8 اور 9، دوپہر 1 اور 2 جبکہ شام 5 بجے اور 7 بجے تک چلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اوقات اس لیے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کو سفر کے دوران زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے، خصوصاً شہر کے اُن راستوں پر جہاں رش سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ سروس مکمل طور پر خواتین کے لیے مختص ہوگی، جس میں حفاظت اور سکون کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

ہر بس میں سکیورٹی فیچرز، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا تاکہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مہینوں میں اس سروس کو مزید علاقوں تک پھیلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یہ اقدام خواتین کے لیے تعلیم اور روزگار تک رسائی بہتر بنانے کے حکومتی وژن کا حصہ ہے کیونکہ قابلِ اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ اُن کے سفر کو نہ صرف آسان بناتی ہے بلکہ سماجی و معاشی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو بھی بڑھاتی ہے۔

Related Posts