نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا جدید ورژن متعارف کرایا ہے جس کا مقصد شہریوں کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
نئے ورژن پاک آئی ڈی 5.0.4، میں کئی نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں جس سےشہری ایپ کے ذریعے اپنا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس خود ہی اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے ان خدمات کے لیے نادرا کے دفتر جانا پڑتا تھا لیکن اب یہ ضرورت ختم ہوگئی ہے۔
موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ
شہری ایپ کھول کر اپنی پروفائل سیٹنگز میں جاسکتے ہیں اور موبائل ایڈیٹ کا آپشن منتخب کرکے نیا نمبر درج کرسکتے ہیں۔ اسکے بعد ایک او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) موصول ہوگا جسے درج کرنے پر نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ ای میل ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ بھی اسی طرح آسان ہے۔
عوامی فوائد
اپ ڈیٹ شدہ موبائل نمبر کو نادرا پروفائل سے منسلک کرنے سے شہریوں کو شناختی کارڈ خاندانی رجسٹریشن اور دیگر خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات مل سکیں گی۔ اس کے علاوہ، وقت پر تجدید کے پیغامات، بائیو میٹرک تصدیق اور سیکیورٹی سے متعلق الرٹس بھی موصول ہوں گے۔ درست رابطہ معلومات شناخت کے غلط استعمال سے تحفظ فراہم کرتی ہیں اور نادرا کے ساتھ رابطے کو مزید قابل اعتماد بناتی ہیں۔
پاکستان کی معیشت نے لی نئی اڑان! زر مبادلہ کے ذخائر پہنچے 19.80 ارب ڈالر تک
نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے اور شہریوں کو خودکار سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ میں نئی سہولیات شامل کی جائیں گی تاکہ لاکھوں صارفین کیلئے رسائی اور سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








