کراچی میں ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، واقعہ میں کتنا نقصان ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Another train derails in Karachi
24 NEWS

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل لاہور سے شروع کی گئی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کراچی پہنچنے کے بعد واشنگ لائن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی ایک اکانومی کلاس کی بوگی واشنگ لائن کی طرف جاتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی خوش قسمتی سے ٹرین اس وقت خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے باعث واشنگ لائن کی طرف جانے والا ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا، جس سے ریلوے کی صفائی اور دیکھ بھال کے معمولات متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا تھاجسے لاہور سے کراچی کے درمیان مسافروں کے لیے ایک جدید، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولت قرار دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ٹریک یا ٹرین کی ممکنہ خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Posts