آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا نیا شاہکار! لانچنگ کی تاریخ ، قیمت اور خصوصیات

تازہ ترین

تازہ ترین

Apple iPhone 17 Pro Max launch: Everything you need to know
ONLINE

کیلی فورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں ایپل نے اپنے سالانہ ایونٹ کے لیے 9 ستمبر 2025 کی تاریخ طے کر دی ہے جہاں آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی جائے گی۔

اس سیریز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور آئی فون 17 ایئر شامل ہوں گے۔ پری آرڈرز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ فروخت کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر 2025 کو کیا جائے گا۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس ایپل کی ڈیزائن اور کارکردگی کی سوچ میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔

اس بار کمپنی نے ٹائٹینیم فریم کو ترک کرتے ہوئے شیشے اور ایلومینیم کے امتزاج سے تیار کردہ نیا ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فون نہ صرف زیادہ پائیدار ہوگا بلکہ آسمانی نیلا، گہرا نیلا اور مدھم نارنجی جیسے نئے رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

نمایاں فیچرز اور کارکردگی
آئی فون 17 پرو میکس میں ایپل اے 19 پرو (3این ایم ) چپ سیٹ، iOS 26 آپریٹنگ سسٹم اور 6اعشاریہ 9 انچ سپر ڈسپلے شامل ہوگاجو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن سپورٹ کرے گا۔ ڈسپلے کو 2025 جینریشن سیرامک شیلڈ گلاس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

کیمرے کے لحاظ سے یہ ڈیوائس ایک بار پھر شاندار صلاحیتوں کے ساتھ آ رہی ہے۔ پچھلے حصے میں تین بڑے 48 میگا پکسل کیمرے (وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائیڈ) کے ساتھ سینسر موجود ہوگا۔ فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل پر مشتمل ہے جو ڈولبی وژن اور تھری ڈی آڈیو ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

جدید کولنگ سسٹم اور بیٹری
ایپل نے اس فون میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم شامل کیا ہے تاکہ زیادہ استعمال کے دوران بھی کارکردگی برقرار رہے۔ فون کا ڈھانچہ قدرے موٹا رکھا گیا ہے تاکہ اس میں اب تک کی سب سے بڑی بیٹری نصب کی جا سکے، جو زیادہ دیر تک استعمال کی سہولت دے گی۔ بیٹری کو فاسٹ چارجنگ، میک سیف وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرڈ چارجنگ کی سہولت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی اور سیکورٹی
فون میں فائیو جی نیٹ ورک سپورٹ اور سیٹلائٹ بیسڈ ایمرجنسی ایس او ایس فیچر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لیے فیس آئی ڈی سمیت جدید سینسرز نصب ہیں۔

متوقع قیمت
ایپل نے قیمت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس کی قیمت تقریباً 164900 ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں یہ ڈیوائس تقریباً 573999 روپے میں دستیاب ہونے کی توقع ہے جو کہ لگ بھگ 2590 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس ایپل کو ایک بار پھر الٹرا پریمیم اسمارٹ فون مارکیٹ میں نمایاں پوزیشن دلوائے گی۔

Related Posts