کراچی: جھوٹا، دھوکے باز اور دیگر شرمناک الزامات سے سجی گاڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi style revenge: ex spray-paints cheating ex's car with Loser and Cheater
ONLINE

کراچی کی سڑکوں پر ایک انوکھی اور متنازعہ گاڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کار کے چاروں اطراف پر بڑے بڑے حروف میں جھوٹا اوردھوکے باز جیسے الفاظ لکھے گئے ہیں جس کے باعث یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

یہ گاڑی مختلف شاہراہوں پر گھومتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور جہاں بھی جاتی ہے، لوگ رک کر نہ صرف اسے دیکھتے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔

 

ان مناظر نے انٹرنیٹ پر خاصی ہلچل مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ تبصرے، سوالات اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سب کسی مزاحیہ مذاق کا حصہ ہے یا کسی شخص کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی تلخ حقیقت کا غصہ اس انداز میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کچھ لوگ اسے محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر کے مطابق یہ کسی شدید جذباتی ردِعمل کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں اس طرح کے واقعات نہ صرف تیزی سے وائرل ہوتے ہیں بلکہ عوامی بحث کا بھی حصہ بن جاتے ہیں۔ تاہم اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر یہ سوال بھی اٹھا دیا ہے کہ کیا ذاتی مسائل کو یوں عوامی تماشہ بنانا درست ہے یا نہیں۔

کراچی جیسے مصروف اور ہنگامہ خیز شہر میں اس طرح کے غیر معمولی واقعات اکثر توجہ کا مرکز بنتے ہیں مگرجھوٹا اوردھوکے باز سے سجی یہ گاڑی فی الحال ہر کسی کی نظر اور تجسس کا محور بنی ہوئی ہے۔

Related Posts