کراچی سے نہیں لاہور سے گرفتار کیا! جانیں انمول عرف پنکی کے بارے میں حیران کن انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی پولیس حکام کی جانب سے نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث خاتون انمول عرف پنکی کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزمہ کو ایک ہفتہ قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس معاملے نے گرفتاری کی اصل جگہ اور کارروائی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انمول عرف پنکی کی گرفتاری کی ویڈیوز میں کارروائی کے مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں نے گارڈن میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے انمول عرف پنکی کو حراست میں لیا گیا۔ویڈیو میں پولیس ٹیم کو فلیٹ کے اندر تلاشی لیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خاتون منشیات اسمگلر کو ایک ہفتہ قبل وفاقی حساس ادارے نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس ادارے نے جدید ڈیوائس لوکیشن ٹریسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کا سراغ لگایا اور بعد ازاں اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت لاہور میں واقع ملزمہ کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات بھی برآمد کی گئی تھیں۔

لاہور پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کا منشیات سپلائی کرنے والا پورا نیٹ ورک کراچی میں متحرک تھا جبکہ اس گینگ میں بعض پولیس اہلکار، خواتین اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔

Related Posts