سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
بختاور بھٹو نے 27 نومبر 2020 کو دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت محمود چوہدری سے شادی کی تھی۔ ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی۔ دوسرا بیٹامیر سجاول محمود چوہدری 5 اکتوبر 2022 کو دنیا میں آیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہم اپنے تیسرے بیٹے کی آمد کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدر ی کو مداحوں اور چاہنے والوں نے ننھے مہمان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کمنٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ماشاءاللہ، بہت مبارک ہو!۔ دبئی کی شہزادی شیخہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے بھی بختاور کو تیسری بار ماں بننے پر مبارکباد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








