آصف زرداری کو جیل میں کون سی سہولت دستیاب نہیں تھی؟ بختاور بھٹو کا عمران خان کے بیان پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عمران خان کے ایک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے صدرِ مملکت کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو جیل میں بچوں سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ جب میرے والد صدر آصٖ علی زرداری جیل میں تھے تو انہیں ائیر کنڈیشن اور فریج کی سہولت دستیاب نہیں تھی کہ جس میں انسولین رکھی جاسکتی۔

اپنے بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیوں کا مطالبہ کرنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا۔ عمران خان کے دورِ حکومت میں صدر آصف علی زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملاقات تک کی اجازت نہیں تھی، حالانکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا حال یہ ہے کہ ہفتے میں 3 ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو جیل میں بہترین واش رومز اور ائیر کنڈیشن کی سہولیات حاصل تھیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے صرف ہفتے میں 3 ملاقاتیوں سے ملاقات کی اجازت ہے جبکہ نواز شریف تو 40،40 ملاقاتیوں سے مل لیتے تھے۔

Related Posts