سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 390 پر آل آؤٹ، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 437 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

سلہٹ میں کھیلے جارہے دوسرے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی دوسری اننگ میں 390 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 437 رنز کا مشکل ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پہلی اننگ میں بنگلہ دیش نے 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم 232 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور پہلے سے بڑھ کر شاندار کرکٹ کھیلی۔

دوسری جانب اپنی پہلی اننگ میں بھی بنگلہ دیش سے 46رنز کے فرق کا سامنا کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو 437رنز کے مشکل ہدف کا سامنا ہے جس کی پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 68رنز بابر اعظم جبکہ 38رنز ساجد خان نے بنائے تھے۔

اپنی دوسری اننگ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمود الحسن جوائے نے 52 رنز، مومن الحق نے 30 جبکہ وکٹ کیپر لٹن داس نے 69رنز بنائے تاہم مشفق الرحیم نے 137 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا اسکور 390تک پہنچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستانی بولرز میں خرم شہزاد سب سے کامیاب رہے جس نے 4وکٹس حاصل کیں، ساجد خان نے 3 جبکہ حسن علی نے 2بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ 5روزہ ٹیسٹ میچ میں آج تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور میچ ڈرا ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 437رنز کا ہدف عبور کرنا ہوگا۔

Related Posts