رمضان المبارک کے دوران بینکس کے اوقاتِ کار کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کی مناسبت سے بینکس کے تبدیل شدہ اوقاتِ کار کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے بینکس کے اوقاتِ کار کا اعلان کیا جس کے تحت بینکس، مالی ترقیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینکس کے اوقات صبح 9بجے سے شروع ہوں گے۔

ہر روز صبح 9 بجے سے بینکس کے اوقات سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جس کے دوران دوپہر 2 بجے سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ بھی دیا گیا ہے۔ پیر سے لے کر جمعرات تک بینکوں کی پبلک ڈیلنگ کا وقت 9 بجے صبح سے لے کر 2 بجے دوپہر تک ہوگا۔

جمعہ کے روز بینکس اپنا کام صبح ساڑھے 8 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 1 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام جاری رکھیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکس کو اوقاتِ کار کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔

مرکزی بینک کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد بینکس اور مالی ترقیاتی ادارے قبل از رمضان اوقاتِ کار کی جانب خود بخود منتقل ہوجائیں گے۔ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے تمام بینکس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts