اداکارہ یشما گل نے اسلام سے دوری کیوں اختیار کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: معروف اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ میں کچھ عرصے کیلئے مذہب سے دور ہوگئی تھی، بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق احمد علی بٹ کو دئیے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ یشما گل نے کہا کہ نوجوانی میں مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میری مدد نہیں کی، اس لیے کچھ عرصے کیلئے اسلام سے دور ہوگئی۔ بعد میں اپنی سوچ غلط ہونے کا احساس ہوا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ یشما گل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتا ہے، میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ اگر کسی کے ساتھ اچھا کرو تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے۔ مجھے ڈرامے کا اسکرپٹ دیا جائے تو میں کیریکٹر پر غور کرتی ہوں کہ اداکاری کتنی دلچسپ ہوگی۔

اداکارہ یشما گل نے کہا کہ شروع شروع میں مجھے ڈرامے کے مرکزی یا معمولی کردار میں فرق کرنا نہیں آتا تھا۔ میں کوشش کرتی تھی کہ مجھے جو کردار دیا جارہا ہے، اسے مزید بہتر کیسے بنا سکتی ہوں۔ میں نے ڈراموں میں مثبت سے زیادہ منفی کردار کیے اور کامیڈی بھی کی۔

یشما گل نے کہا کہ اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے میں نور الصبا کے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔ میں چاہتی تھی کہ لوگ میری اچھی اداکاری کی وجہ سے تعریف کریں، ہیروئن یا ولن بننے کا خیال نہیں آیا۔ ہمارے ہاں فنکاروں کو کلاس کی بنیاد پر اہمیت دی جاتی ہے اور مجھے بھی ترقی کا شوق ہے۔

Related Posts