جیسی جین اور کیگنی کارٹرکے بعد 26 سالہ پورن اسٹار صوفیہ لیون بھی انتقال کر گئی، پولیس نے موت کی وجہ کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دی اکانومک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ پورن اسٹار صوفیہ لیون یکم مارچ کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس تفتیش میں ڈکیتی اور قتل کے پہلو پر بھی کام کررہی ہے۔
صوفیہ لیون 10 جون 1997 کو امریکا میامی میں پیدا ہوئیں اور 18 سال کی عمر میں بالغوں کی تفریحی صنعت میں قدم رکھنے کے بعد 80 سے زائد بالغ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
ماڈلنگ ایجنسی 101 نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ہماری پیاری صوفیہ لیون کے بے وقت اور المناک انتقال سے ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ ہم صوفیہ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پورن انڈسٹری کی نامور اداکارہ کیگنی کارٹر 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی لاش کی لاش پرما، اوہائیو میں اس کی رہائش گاہ سے ملی تھی۔
جنوری میں بالغ فلموں کی معروف اداکارہ جیسی جین 43 سال کی عمر میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں جبکہ ایک اور پورن اسٹار ایملی ولز بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








